پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشے کے پیش نظر اہم فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشے کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے رکن سرفراز احمد اور ویمن ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کو پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی قسم کی ذمہ داری نبھانے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سابق کرکٹرز اس وقت پی سی بی کے فل ٹائم ملازمین ہیں، جس کے باعث بورڈ نے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض اور سرفراز احمد دونوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ رہے ہیں، تاہم پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد اب وہ پی ایس ایل میں اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
یہ فیصلہ کرکٹ حلقوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو مستقبل میں پی سی بی کی پالیسیوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert