صدر منتخب نہ ہوتا تو امریکہ اب تک ختم ہوچکا ہوتا، ایران ڈیل چاہتا ہے، بات چیت کا عمل جاری ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب نہ ہوتا تو امریکہ اب تک ختم ہوچکا ہوتا،ہماری فوج نےبہترین کام کیا، ایران ڈیل چاہتا ہے، اس کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔
جیو نیوز ‘‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر منتخب نہ ہوتا تو امریکہ اب تک ختم ہوچکا ہوتا، میں نےجرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو امریکہ سے نکالا۔ماضی میں دنیا کے برےترین افراد کو امریکہ میں داخل ہونےکی اجازت دی گئی، ہمیں ان پر اعتراض ہے جو امریکہ میں جرائم کرتےہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نےبہترین کام کیا، ایران ڈیل چاہتا ہے، ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران میں زمینی فوج اتارے بغیر اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، ایران جنگ مہینوں نہیں ہفتوں میں ختم ہونے کی توقع ہے ۔
