ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو آڑے ہاتھوں لے لیا، متنازع ٹویٹ وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نازیبا زبان استعمال کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب میری تعریف کرتے ہیں تو بہت تعریف کرتے ہیں اور جب برا بولنے کی بات آتی ہے تو وہ کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
میامی میں سعودی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کو معلوم نہیں تھا کہ انہیں میری چاپلوسی کرنی پڑے گی، محمد بن سلمان کا خیال تھا کہ ٹرمپ دوسرے امریکی صدور کی طرح ناکام ہوں گے جن کے دور میں ملک تنزلی کا شکار تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب محمد بن سلمان کو مجھ سے عزت سے بات کرنی ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ آپ انہیں بتائیں کہ ان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ مجھ سے عزت سے بات کریں، انہیں کرنا ہے۔
سعودی ولی عہد کے بارے میں ٹرمپ کے ریمارکس کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert