جب مجھے لگے کا صحیح وقت ہے شادی کرلوں گی، کریتی سینن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کریتی سینن کا شادی کے سوال پر دلچسپ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے حال ہی میں دہلی میں تقریب میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے شادی کے سوال پر دلچسپ جواب دیا جو سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
میزبان نے اداکارہ سے شادی کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا۔
جواب میں کریتی سینن نے کہا کہ کیا آپ وہ چاچی جی ہیں جو پوچھ رہی ہیں کہ میں کب شادی کررہی ہوں، چھوڑیے بھئی، زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔‘
اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کب شادی کروں گی لیکن جب مجھے لگا کہ یہ صحیح وقت ہے تو شادی کرلوں گی، ابھی میں کسی جلدی میں نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ کریتی سینن کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن انہوں نے اس سے متعلق اعتراف نہیں کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert