پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت، ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی ٹویٹ شیئر کردی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی ایک اہم ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ روزانہ دو جہازوں کو اس اہم بحری راستے سے گزرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک کلیدی گزرگاہ ہے۔
حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد تھیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی، تاہم اس پیش رفت کو ممکنہ بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
