امریکا جلد ایران سےنکل جائےگا، امریکا اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کرچکا ہے،جے ڈی وینس


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہےکہ امریکا جلد ایران سےنکل جائےگا، امریکا اپنے زیادہ ترفوجی مقاصد حاصل کرچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو میں جےڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کو کچھ اور عرصے تک جاری رکھنےکا ارادہ رکھتے ہیں، صدر ٹرمپ کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزورکرناہے، ایرانی حکومت کو طویل عرصے تک غیرمؤثر بنانا جنگ کامقصد ہے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس تنازع سےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یہ عارضی ردعمل ہے،گیس کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی، ہم ایران سےجلد نکل جائیں گے،گیس کی قیمتیں دوبارہ کم ہوجائیں گی۔

WhatsApp
Get Alert