پی ایس ایل 11: گلیڈی ایٹرز کی کنگزمین کیخلاف بیٹنگ، حسن اور شامل حسین کی ففٹیز

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور کنگز مین نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے ہیں۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور شامل حسین نے کیا لیکن سعود شکیل صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ رائلی روسو بھی اپنا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے لیکن پھر تیسری وکٹ کے لیے شامل حسین اور حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگےبڑھایا۔
شامل حسین نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی اور وہ 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے بھی 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز جبکہ حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
