مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششیں تیز، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی وزیراعظم سے اہم ترین ملاقات

وزیراعظم ہاؤس آمد پر طارق فاطمی نے پرتپاک استقبال کیا، اجلاس میں اسحاق ڈار اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی شریک


اسلام آباد (ڈیلی قدرت نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر بن عبدالعاطی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان سے ایک انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جب دونوں برادر ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ خارجہ سید طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں، وزیراعظم نے اپنے دفتر میں مہمان وزرائے خارجہ کا خود پرتپاک خیرمقدم کیا اور باقاعدہ ملاقات کا آغاز ہوا۔ اس اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی کی کوششوں اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس اہم ترین سفارتی بیٹھک میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

WhatsApp
Get Alert