وزیراعلیٰ بلوچستان سے صوبائی وزراء کی ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیرا علیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء نے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزراء کی جانب سے وزیرا علیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی صوبائی وزراء نے بتایا کہ وزیرا علیٰ کی جانب سے دی گئی گائڈلائن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہاہے وزراء سے چیت کرتے ہو ئے وزیرا علیٰکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چا ہئیے عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہو ئے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہو گاوزیرا علیٰ نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی لانے کا مقصد اچھی اور مثالی طرز حکمرانی کا قیام ہے ہم بہتر کارکردگی دکھا کر عوام کا حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے وزیرا علیٰ نے کہا کہ کابینہ کے اراکین میرے دست و بازو ہیں موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے زریعہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی متوازن ترقی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وعدوں،دعوؤں اور بیانات کی بجا ئے عمل پر یقین رکھتے ہیں ملاقات میں صوبے کے وسائل اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیا گیا جبکہ بعض حلقوں اور عناصر کی جانب سے حکومت پر بلاجواز تنقید اور منفی پروپیگنڈہ کی مزمت کرتے ہو ئے کہا گیا کہ حکومت کی کارکردگی ترقی مخالف عناصر کو برداشت نہیں ہو رہی ہے اپنے دور حکومت کی ناکام پالیسیوں کی خفت مٹانے کے لئے حکومت پر تنقید سے عوام کو متاثر نہیں کیا جاسکتا ہے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے اور عوام کے مفادات کے خلاف کئے جانے والے پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جائے گاوزیرا علیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبا ئی وزراء سید احسان شاہ،میر نصیب اللہ مری،نور محمد دمڑ،میر سکندر عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی شامل تھے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

18 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

30 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

59 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago