شائقین کرکٹ کی جگہ بلی پی ایس ایل میچ دیکھنے پہنچ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ایس ایل 11 کے گرشتہ روز ہونے والے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کو کیمرے نے محفوظ کرلیا اور پھر اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جو کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں بلی نے اپنا ٹکٹ کٹایا اور میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم پہنچ گئی، پی ایس ایل کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ حتیٰ کہ آج رات بلی بھی لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ نہیں چھوڑ سکی‘
