اسلام آباد کے پوش علاقے میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر عامر اعوان جاں بحق، پولیس کی تحقیقات جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس میں ڈکیتی کی ہولناک واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف تاجر عامر اعوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس میں ڈاکوؤں نے دورانِ واردات فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر معروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہو گئے تھے۔
زخمی تاجر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert