نسیم شاہ نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی۔
A recent post from my account was made by my management team and does not reflect my views.
I take full responsibility for my platform and have implemented the necessary changes to ensure this does not happen again.
I sincerely apologise to everyone affected by this misuse of…
— Naseem Shah (@iNaseemShah) March 30, 2026
ایکس پر جاری بیان میں نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میری سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے میرے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی، وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لیے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متنازع ٹوئٹ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
