نسیم شاہ ایک بات ذہن نشین رکھیں، یہاں بیٹ گھمانے کی آزادی ہے مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے،سینیٹر حافظ حمداللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں، وہ یہ کہ یہاں بیٹ گھمانے کی آزادی ہے مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا زبان گھمانے پر کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں جرمانہ ہو سکتاہے۔موجودہ نظام میں کانا،بہرا اور گونگا رہنا ضروری ہے۔
نسیم شاہ بھائی ایک بات ذہن نشین رکھیں۔وہ یہ کہ
یہاں،بیٹ، گھمانے کی آزادی ہے۔مگر زبان گھمانے پر پابندی ہے۔ ورنہ کھیل سے آؤٹ یا کروڑوں جرمانہ۔موجودہ نظام میں،کانا،بہرا،اور گونگا رہنا ضروری ہے۔— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) March 30, 2026
