سحر حیات کی طلاق کی وجوہات پہلی بار منظرِ عام پر آ گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کری ایٹر سحر حیات نے اپنی طلاق کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار تفصیلی بیان جاری کر دیا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2023 میں ایک پرتعیش تقریب میں ہوئی تھی، تاہم 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے، جس کا اختتام ستمبر 2025 میں طلاق پر ہوا۔
سحر حیات نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سمیع رشید سے خلع لی ہے۔ طلاق کی وجوہات بتاتے ہوئے سحر نے انکشاف کیا کہ سمیع کا رویہ توہین آمیز تھا اور وہ انہیں مسلسل ہراساں کرتے تھے۔

سحر حیات نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہاں، میں نے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے کیونکہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں دی جاتی تھیں، وہ روز مجھ سے کہتے تھے کہ کیا میں تمہیں طلاق دے دوں؟ کیا میں تمہیں تین لفظوں میں تمہاری اوقات دکھا دوں؟ وہ اپنے والدین اور خاندان کے سامنے مجھے گالیاں دیتے تھے، اور ایسی ذلت کے بعد ایک عورت کے پاس خلع کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا۔
سحر نے سمیع رشید پر مالی فوائد حاصل کرنے اور بیٹی کی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنے کا الزام بھی لگایا، انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ایک سال تک اپنی بیٹی یاد نہیں آئی، لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر ریچ حاصل کرنے کے لیے اس کی پوسٹس لگا رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کے اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک نہیں دیا، مگر یاد کرنے کی باتیں کرتے ہیں، سحر حیات نے مزید بتایا کہ سمیع ان کے ماضی کو عوامی سطح پر اچھال کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سمیع رشید نے اب تک ان کی گاڑی واپس نہیں کی ہے۔ سحر کا کہنا تھا اگر انہیں اپنی بیٹی کی اتنی ہی فکر ہوتی تو وہ آ کر گاڑی کی چابیاں میرے منہ پر مارتے، لیکن ان کے لیے بیٹی سے زیادہ گاڑی اہم ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سمیع رشید نے سوشل میڈیا پر سحر حیات پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے زبردستی خلع حاصل کی ہے، جس کے جواب میں اب سحر حیات نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert