ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان، عمران خان کے بیٹے ملک کے خلاف بات کریں گے تو سپورٹ نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے، چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو قاسم خان کی جنیوا میں متنازع رہنما کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کے بعد نئی بحث چھڑ گئی


اسلام آباد (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف بات کریں گے تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے نے قاسم خان نے پاکستان مخالف بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما کے ہمراہ جنیوا میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا، جس کے بعد تنازع پیدا ہوگیا ہے اور ان کی سرگرمیوں اور روابط پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert