تفتان: ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری یاسر کی میت وطن پہنچا دی گئی
پاکستانی سفارت خانے نے قانونی کارروائی کے بعد جسدِ خاکی لواحقین کے سپرد کر دیا، میت تدفین کے لیے کراچی روانہ

تفتان (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ایران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری یاسر کی میت تفتان بارڈر پر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ شہید یاسر کے لواحقین گزشتہ روز ہی میت کی وصولی کے لیے تفتان بارڈر پہنچ گئے تھے۔ پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جسدِ خاکی پاکستانی حکام اور لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ شہید یاسر کی میت کو کراچی روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں پہنچنے کے بعد ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے اوقات کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یاسر ایران میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کی میت کی وطن واپسی کے لیے حکومتی اور سفارتی سطح پر کوششیں کی جا رہی تھیں۔
