ڈینٹسٹ نے جنگ بندی کروانے پر اسحاق ڈار کو مفت علاج کی پیشکش کر دی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک ڈینٹسٹ کی جانب سے جنگ بندی میں کامیابی کی صورت میں مفت ڈینٹل علاج کی پیشکش کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ماہ راء بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اسحاق ڈار کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ فریکچر کندھے کے باوجود امن قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اگر وہ جنگ بندی میں کامیاب ہو گئے تو ان کے ڈینٹل کلینک سے انہیں زندگی بھر مفت سروسز فراہم کی جائیں گی۔


اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے اس پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ، امید ہے کہ وہ بہت جلد اپنی پہلی ڈینٹل اپوائنٹمنٹ شیڈول کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert