پاک افغان کشیدگی کم کرنے اور باہمی اعتماد کی بحالی پر اتفاق، سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تفصیلی غور، چین کا تعاون بڑھانے پر زور


ارومچی(قدرت روزنامہ)چین کے شہر ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان ایک انتہائی اہم سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات کی سب سے خاص بات چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی اور تعلقات کی بہتری کے لیے ‘ثالث’ کا کردار ادا کرنا ہے۔
چینی حکام نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ خطے میں ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مثبت اقدامات ناگزیر ہیں۔
اجلاس کے دوران سیکیورٹی، پیچیدہ سرحدی معاملات اور اقتصادی روابط سمیت تمام اہم امور زیر غور آئے، جبکہ تینوں ممالک کے شرکاء نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔ سفارتی حلقے ارومچی میں ہونے والی اس سہ فریقی ملاقات کو خطے میں پائیدار استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک بڑی اور مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert