ایران کیخلاف امریکا کو اپنی ائیر بیس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اٹلی وزیر دفاع


روم (قدرت روزنامہ)اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے امریکی فوج کو مشرق وسطیٰ کے لیے اٹلی کے جزیرے سسلی میں واقع سیگونیلا ایئر بیس کو عبوری مرکز کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ یہ خبر اطالوی اخبار کوریئرے دے لا سیرا نے شائع کی ہے۔
روم میں اطالوی وزارت دفاع کے قریبی ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی کو امریکی منصوبے سے اس وقت آگاہ کیا گیا، جب امریکی طیارے پہلے ہی راستے میں تھے، اور نہ تو پیشگی اجازت طلب کی گئی اور نہ ہی نیٹو اتحادی ہونے کے باوجود اٹلی کو قبل از وقت مطلع کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسپین نے بھی ایران پر حملے کرنے والے امریکی جنگی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔
اسپین کے وزیردفاع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایران کیخلاف اپنے اڈے، فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دینگے۔

WhatsApp
Get Alert