غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ اور وسائل سکڑ رہے ہیں، دفتروں میں بیٹھ کر اہداف کا حصول ممکن نہیں، وزیراعلی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری لونسل کا تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں آڈٹ رولز، ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کو مقررہ ریونیو اہداف کی پیشرفت اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چالیس ارب روپے کے مقررہ ہدف کا نصف حاصل کر لیا گیا ۔
وزیر اعلی بلوچستان کا ریونیو اہداف کے حصول کی رفتار پر عدم اطمینان، اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں، دفتروں میں بیٹھ کر ریونیو اہداف کا حصول ممکن نہیں، فیلڈ آپریشنز کو تیز کیا جائے ۔
بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ جبکہ ترقیاتی وسائل سکڑ رہے ہیں، صوبے کے اپنے وسائل میں اضافہ ناگزیر، ریونیو بڑھانا ا وقت وقت کی اہم ضرورت ہے ، ، ٹیکس نیٹ نیٹ کا کا دائرہ وسیع اور ور جدید جدید ٹیکنالوجی کا مولن ثر استعمال یقینی بنایا جائے، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے حملے کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے جدید تربیت فراہم کی جائے ۔
اتھارٹی کی فعالیت بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، چیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

WhatsApp
Get Alert