نیٹو کو آ بنا ئے ہر مز میں کا ر ر و ا ئی کیلئے نہیں بنا یا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرانس کی جونیئر وزیر برائے افواج ایلس روفو نے کہا ہے کہ نیٹو کو آبنائے ہرمز میں فوجی کارروائیوں کے لیے نہیں بنایا گیا اور اس نوعیت کی کسی بھی سرگرمی کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے ایلس روفو نے کہا کہ میں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ نیٹو کیا ہے۔ یہ ایک فوجی اتحاد ہے جو یورو-اٹلانٹک خطے کی سلامتی سے متعلق ہے۔ اسے آبنائے ہرمز میں آپریشنز کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا اور ایسا کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert