ٹرمپ كا محمد بن سلمان سے ٹيلى فونك رابطه ٬مشرق وسطىٰ كى صورتحال پر گفتگو


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کے صدر ٹرمپ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو کی ہے۔ٹرمپ اور سعودی ولی عہد نے ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ نے ممکنہ جنگ بندی پر ہونے والی بات چیت سے بھی سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔وزیراعظم اور ولی عہد نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert