’کیا اب ان کے شوہر بھی بیوی کا فراک پہنا کریں گے؟‘، شوہر کے کپڑے پہننے پر فضا علی پر تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جہاں صارفین نے ان کے حالیہ اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ٹی وی پروگرام کے دوران فضا علی شو میں اپنے شوہر کے کپڑے پہن کر آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر اس وقت سو رہے تھے اور وہ ان کے ساتھ مل کر پروگرام میں شامل نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ان کے شوہر کے لیے اپنے احساسات کا اظہار کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔
فضا علی نئ نئی شادی کے بعد شوہر کے کپڑے پہن کر شو میں آگئیں وہ سو رہے تھے ملاقات نہیں ہوئی تو میں نے سوچا پہن جاؤں مجھے ایسا لگے گا کہ وہ میرے ساتھ ہیں pic.twitter.com/JsZlZ6zEmM
— Zahida Rao (@zahidarao123) April 1, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے تھے اپنے شوہر سے ملوائیں تو سوچا کہ میں ان کے کپڑے پہن کر آوں گی تو مجھے لگے گا کہ وہ میرے ساتھ ہیں اور جو لوگ مجھے کمزور سمجھتے ہیں وہ سمجھ لیں کہ میں بہادر تھی اور دھڑلے سے بات کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسز اعجاز خان بہت مضبوط ہوگئی ہے جسے کوئی شاباش دینے والا بھی ہے۔ وہ مجھ پر فخر کریں گے اور بچ کے رہیے آپ کی بھی شامت آ سکتی ہے۔
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، کئی صارفین نے فضا علی پر پبلسٹی اسٹنٹس کرنے اور غیر ضروری عوامی اظہار پر تنقید کی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیا فضا علی کے شوہر بھی اب مضبوط بننے کے لیے اپنی بیوی کا فراک پہن کر گھوما کریں گے۔
یہ اس ملک میں چل کیا رہا ہے؟
شوہر کے کپڑے پہن کر ٹی وی پروگرام کرنے آ گئی کہ اس سے مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا شوہر میرے ساتھ ہے اور میں خود کو Strong محسوس کر رہی ہوں۔
اب کیا شوہر بھی Strong بننے کے لیے اپنی بیوی کا فراک پہن کر گھوما کریں گے؟ pic.twitter.com/jgYzQ08vGF
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) April 2, 2026
جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی روزانہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔
Everyday She Tried so hard to get public attention. https://t.co/djPoZOivkX
— Sardar Anas (@sardaranas888) April 2, 2026
