’’روک سکو تو روک لو ‘‘ نواز شریف کب واپس آرہے ہیں؟ رانا تنویر کا بڑا دعویٰ

مریدکے (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں اور پاکستان ان کا وطن ہے اس لئے وہ جب چاہیںپاکستان آسکتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقتدار کی الٹ گنتی شروع ہوچکی ہے

جس کا آغاز ضمنی انتخابات اور خیبر پختونخواہ سے ہوا ہے ،اب حکومت کو لانگ مارچ کا بخار چڑھنا شروع ہوچکا ہے جو مارچ تک بڑے بخار میں تبدیل ہوجائے گا ،جب پور ے ملک سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تو حکومت کو گھر بھیج کر واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری ،معیشت کی تباہی اورپاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی ،اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والی حکومت سن لے اب اسے کوئی این آر او نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا حکومت کے کئی وزرا ء اور ارکان و اتحادی پریشان ہیں کہ اگلے انتخابات میں کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے ،حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کہتے ہیں ابھی وقت ہے سوچ لیں وگرنہ ایسا نہ ہو عوام کا ہاتھ اور عمران خان کے ساتھ چلنے والوں کا گریبان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں روک سکو تو روک لو بہت جلد میاں نواز شریف علاج مکمل کرواکر پاکستان تشریف لانے والے ہیں۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

28 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

42 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

52 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

1 hour ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

1 hour ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

3 hours ago