صاحبزادہ فرحان نے نئی تاریخ رقم کر دی ٹی20کرکٹ کے بڑے ناموں میں شامل


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔
صاحبزادہ فرحان نے اپنی شاندار بیٹنگ کارکردگی کے باعث ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا اور اب وہ دنیا کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے اس مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، فہرست میں وہ چوتھے نمبر پر پہنچے گئے ہیں۔
ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے نہ صرف شائقینِ کرکٹ کو متاثر کیا ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی ایک مثبت پیغام دیا ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق Sahibzada Farhan کی حالیہ فارم اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید بڑے ریکارڈز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert