پاک آرمی کی میجر عائشہ خان کا سائپرس میں مشن مکمل ،اقوام متحدہ نے خدمات پر سراہا اور الوداع کیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے مشن United Nations Peacekeeping Force in Cyprus نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی میجر عائشہ خان کو ایک سالہ خدمات مکمل کرنے پر الوداع کہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سائپرس مشن کے مطابق میجر عائشہ خان نے Cyprus میں بطور ملٹری پبلک انفارمیشن آفیسر خدمات انجام دیں اور خواتین امن اہلکاروں کے لیے ایک اہم فوکل پوائنٹ بھی رہیں۔

انہوں نے میڈیا انگیجمنٹ اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے شعبے میں بالخصوص بفر زون سے متعلق امور پر نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو مشن کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن نے میجر عائشہ خان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert