نایاب اور دلکش: سونے کی سیاہی میں تحریر قرآن پاک

کراچی (قدرت روزنامہ)عثمانی دور کا یہ نایاب قرآنِ مجید، جس کی تحریر سونے کی سیاہی سے کی گئی ہے، نہ صرف دنیا کے سب سے چھوٹے بلکہ سب سے خوبصورت نسخوں میں سے ایک ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ نسخہ صدیوں پر محیط اسلامی خطاطی اور کتابت کے فن میں انسانی مہارت اور تخلیقی کمال کا شاندار نمونہ ہے۔ ہر حرف، ہر آیت اپنی نزاکت اور جمالیاتی حسن کے ذریعے دیکھنے والے کے دل کو چھو جاتی ہے۔
یہ نادر نسخہ نہ صرف اسلامی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق میں اہم کردار ادا کرتا ہے، بلکہ ایمان کو تازہ کرنے اور روح کو سکون دینے والا بھی ہے۔
