عمران خان کی سپورٹ اور چین کیساتھ پی ٹی آئی حکومت کے معاملات، مبشر لقمان کی پروگرام’’ جرگہ‘‘ میں گفتگو کی پرانی ویڈیو پھر وائرل


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی مبشر لقمان کی’’ جیونیوز ‘‘کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو یہ فائدہ ہے کہ ان کی شکل الطاف حسین یا جےسوریا جیسی نہیں ہے، ان جیسی ہوتی تو پھر دیکھتا کیونکہ وژن تو ابھی تک دیکھا نہیں، پارٹی بھی ابھی تک ان کی شکل، پش اپس ، ڈنڈ بیٹھکیں بیچ رہی ہے، لیول دیکھیں کہ کونسی تصویر وائرل کی جاتی ہے، یہ آپ کو سائیکی بتاتی ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر وہ شخص جس نے عمران خان کو سپورٹ کیا، اپنی بات بھی کروں گا، انہوں نے شاید پاکستان کی تاریخ کی2 بڑی غلطیاں کی ہیں، ایک تو سقوط ڈھاکہ اور دوسرا عمران خان کی شکل میں ہم نے دیکھ لیا،مجھے ایک بار عمران خان نے بلایا اور کہاکہ مبشر تم کیا سمجھتے ہو کہ میں یوٹرن لیتا ہوں؟ میں نے کہا کہ بالکل نہیں، تو کہتے ہیں کہ ٹی وی پر کہتے کیوں نہیں؟ میں نے کہا کہ آپ تو راؤ نڈ اباؤ ٹ پر ہیں۔
مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ کچھ سال پہلے ایک بہت سینیر چینی آفیشل نے بتایا تھا کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ عمران خان کو پاکستان بھیجا گیا ہے، چین ، سی پیک اور گوادر کو رول بیک کرنے کے لیے ، چین سے دور کرنے کے لیے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پچھلے کچھ عرصہ سے دیکھ لیں،16 میں سے کسی بھی اکنامک زون پر 2 فیصد سے زیادہ کام نہیں ہوسکا، کچھ نہیں ہوا، باقی سی پیک کا حال بھی دیکھ لیں، حالت یہ تھی کہ جو لوگ سی پیک پر ڈیل کررہے تھے جیسے مراد سعید تھا، اسے چین کا دورہ کرنے تک نہیں دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert