کوئٹہ نیو سریاب تھانہ: زیرِ حراست ملزم کی مبینہ خودکشی، غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکار معطل
ڈی آئی جی کوئٹہ کا سخت نوٹس، واقعے کی باقاعدہ انکوائری شروع، حقائق منظرِ عام پر لانے کی ہدایت متوفی ملزم قتل، اقدامِ قتل اور چوری کے متعدد سنگین مقدمات میں نامزد تھا: پولیس ذرائع پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے، موت کی وجہ خودکشی قرار دے دی گئی
1190016586
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ): تھانہ نیو سریاب میں زیرِ حراست ملزم کی مبینہ خودکشی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ نے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حقائق کو منظرِ عام پر لایا جا سکے گے۔تفصیلات کے مطابق، متوفی ملزم اسرار احمد ولد محمد انور، جس کا تعلق قلندرانی قوم سے تھا، ایک اشتہاری مجرم تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے۔ ملزم تھانہ سریاب میں قتل اور اقدامِ قتل کے 3 مقدمات، جبکہ سٹی تھانہ میں چوری کے 2 مقدمات میں نامزد تھا۔ اس کے علاوہ نیو سریاب تھانہ میں چھیناجھپٹی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی زیرِ تفتیش تھا، جبکہ ملزم کے قبضے سے 27 رمضان المبارک کو چوری ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے، جس میں جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات کا ذکر نہیں ہے بلکہ رپورٹ میں ملزم کی موت کی وجہ خودکشی قرار دی گئی ہے۔
