نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کراچی میں انتقال کر گئے

سابق گورنر بلوچستان نواب محمد اکبر خان بگٹی کے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی حرکتِ قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے، نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا


کراچی/کوئٹہ (ڈیلی قدرت نیوز) نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کو طبیعت ناساز ہونے پر نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کچھ عرصے سے علالت میں مبتلا تھے، تاہم آج ان کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا تعلق بلوچستان کے معروف سیاسی و قبائلی خاندان سے تھا اور وہ اپنے والد نواب اکبر بگٹی کی سیاسی و قبائلی وراثت کے امین سمجھے جاتے تھے۔ وہ مختلف مواقع پر بلوچستان اور بگٹی قبیلے کے معاملات پر اظہارِ خیال کرتے رہے ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی بلوچستان سمیت ملک کے مختلف سیاسی و قبائلی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کراچی سے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی منتقل کیے جانے کا امکان ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے۔

WhatsApp
Get Alert