صدر ٹرمپ کی تقریر ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا جو جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا تھا، خواجہ سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی آج کی تقریر ایک ہارے ہوۓ جواری کا خطاب تھا جو جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لے رھا تھا۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ایران کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچانے کے عمل میں ٹرمپ نے امریکی طاقت کا خوف ، قومی وقار اور اعتبار خاک میں ملا دیا ہے ۔ ایران پر جنگ مسلط کر کے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو پہلی بار اقوام عالم میں تنہا کردیا ہے ، اس کے روایتی اتحادی بھی اسکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ اب یورپ نئی صف بندی کریگا ، نیٹو کا مسقبل بھی مختلف ہو گا۔ عرب اقوام کو بھی امریکہ کی حیثیت کا اندازہ ہو گیا ہے – پاکستان ،ترکیے اور سعودی عرب کا اتفاق خطے میں طاقت کا نیا تواز ن قائم کرسکتا ہے۔
