پڑوسی ملک کی وہ اداکارہ جس کا گنگولی سمیت 4 شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ رہا لیکن شادی آج تک نہیں کی
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ نغمہ 47 برس کی ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ ، ساؤتھ انڈین اور بھوجپوری فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا جس کے بعد سیاست کا رخ کرلیا ۔ ان کے ماضی میں کرکٹر سورو گنگولی سمیت چار شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رہے لیکن انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔اداکارہ نغمہ سنہ 2001 میں سورو گنگولی کے ساتھ رشتے میں تھیں۔
ان کا یہ تعلق اتنا متنازعہ بن چکا تھا کہ جب بھی انڈیا کو کسی میچ میں شکست ہوتی تو اس کا ذمہ دار نغمہ کو ٹھہرایا گیا، جلد ہی دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ اس کے بعد نغمہ کے ساؤتھ انڈین اداکار شرتھ کمار کے ساتھ معاشقے کے بھی چرچے رہے جب کہ وہ بھی پہلے سے شادی شدہ تھے۔شرتھ کمار کی بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تو نغمہ نے ان کے ساتھ تعلق ختم کردیا اور ساؤتھ انڈین سینما سے بھی منہ موڑ لیا۔
اس کے بعد نغمہ نے بھوجپوری فلم انڈسٹری کا رخ کیا جہاں ان کا پہلے روی کشن اور بعد میں منوج کمار کے ساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن نغمہ کے ہاتھ پیلے نہیں ہوسکے۔