مہنگائی کے طوفان میں عوام اور کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے بھر میں تمام سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ مفت چلانے اور کاشتکاروں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں عوام اور کاشتکاروں کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بسوں اور گرین الیکٹرک بسوں سمیت تمام سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہوگی اور کسی بھی مسافر کو سفر کے لیے اب کوئی ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس بڑے سفری ریلیف کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ نے زراعت کے شعبے کو سہارا دینے کے لیے پنجاب حکومت کے اپنے بجٹ سے کاشتکاروں کو فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے کی خطیر سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ پیٹرولیم قیمتوں کے بوجھ سے کسانوں کو بچایا جا سکے اور زرعی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متاثرہ عوام کی کمر سیدھی کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ غریب، محنت کش اور کسان طبقے کو براہِ راست معاشی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert