لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ نااہلی کی مدت کا تعین ہونا چاہئیے، بادی النظر میں تاحیات نااہلی غلط ہی لگتی ہے۔کس طرح ایک جرم یا خطا کے باعث ایک شخص سے تاحیات نمائندگی کا حق لے لیا جائے۔انہوں نے پروگرام کراس ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر نوازشریف کی سزا برقرار رہتی ہے اور الیکشن ہوتے ہیں تو پھر وہ الیکشن لڑ سکیں گے نہ وزیراعظم کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ 21 نومبر کو نوازشریف کے ویزہ کی معیاد ختم ہو چکی، اس کی وجہ سے انہوں نے رانا شمیم والا بیان حلفی دلوانے کی کوشش کی۔انہوں نے سابق چیف جسٹس کا آڈیو بنایا وہ جعلی ہے، ان کے لیے آڈیو ٹیپ کو سچ ثابت کرنا مشکل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا شہباز شریف کو انہوں نے پیڈ اور بیڈ پہنا کر بٹھا دیا جس نظر آئے کہ اگلے بیٹسمن ہیں،پروگرام میں موجود لیگی رہنما نے کہا کہ تاحیات پابندی ختم ہو سکتی ہے اور یہ لائف بین ختم ہو گا،موجودہ حکومت نہیں تو پھر اگلی اسمبلی میں بھرپور اکثریت کے ساتھ آئین میں ترمیم کریں گے۔
ہم سپریم کورٹ بار کے ذریعے کوئی پٹیشن مہیں ڈلوا رہے،احسن بھون کو ہم نے کہا وہ وہ کسی کے کہنے پر ایسا کام کرتے۔انہوں نےخود مناسب سمجھا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہاتھا کہ کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل نہیں قرار دیا جاسکتا، اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف سپریم کورٹ بار نے پٹیشن تیار کرلی ہے جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کسی آڈیو اور وڈیو کی سیاست میں نہیں پڑے گی۔قبل ازیں بھی احسن بھون نے کہا تھا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائیگا۔ احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…