نجی تعلیمی اداروں پر بغیر مشاورت کوئی کالا قانون مسلط کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نجی تعلیمی ادارے لاوارث نہیں کسی کو بھی ذاتی مفادات کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ سابقہ دور میں بھی پردے کے پیچھے ظالمانہ فیصلے کئے جن کا خمیازہ آج تمام نجی سکولز بھگت رہے ہیں۔ ال پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صوبائی صدر نذر بڑیچ و کابینہ کے اراکین نے نجی تعلیمی اداروں سے متعلق بند کمرے کے حالیہ اجلاس اور اس میں کیے گئے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ مذکورہ فیصلے نجی تعلیمی اداروں کی خود مختیاری اور بہتری کے خلاف بہت بڑی سازش جو ماضی میں بھی کئے گئے ہین جن کی وجہ سے اج نجی تعلیمی مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں۔ جس کے ذریعے چند مفاد پرست عناصر ایجنٹ کے طور پر نجی تعلیمی اداروں پر ایسے قوانین مسلط کرنا چاہتے ہیں جن کا نہ کوئی جواز ہے اور نہ ہی کوئی عملی حیثیت۔ فیڈریشن واضح کرتے ہیں کہ: نجی تعلیمی ادارے کسی بھی صورت میں جبری، غیر مشاورتی اور ظالمانہ پالیسیوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انھوں کہا ہے کہ نجی اداروں کے نام پر کچھ مافیا ذاتی مفادات کے لیے اس کھیل کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ایسے عناصر نہ صرف نمائندگی کے حق دار نہیں بلکہ وہ کھلم کھلا نجی تعلیمی اداروں کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں ماضی میں بھی اس طرح کے کاروباری مافیا نے نجی اداروں کے خلاف ظالمانہ ایکٹ کے نفاذ اور اس میں تعلیم دشمن شق شامل کرنے ۔ نجی اداروں کے رجسٹریشن کے عمل کو فاونڈیشن کے بجائے ضلعی محکمہ تعلیم کے سپرد کرنے تاکہ رجسٹریشن کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہو اور ان کا کاروبار چلے۔ ہشتم بورڈ امتحان کو لازمی قرار دینے میں ان منفی عناصر کا مکمل ہاتھ اور معاونت رہی ہیں ہم خبردار کرتے ہیں: اگر نجی تعلیمی اداروں پر بغیر کسی مشاورت یا رضامندی کے کوئی بھی کالا قانون یا فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف بھرپور اور منظم احتجاج کیا جائے گا تمام نجی سکولز قانونی چارہ جوئی اور ہر جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انھوں نے سیکرٹری تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلی احکام سے پی ۔ پی ائی۔ یو میں موجود ایک مخصوص لابی جو نجی تعلیمی اداروں کے خلاف مختلف سازشوں میں ملوث رہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کرین ۔ انھوں نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشاورت و رضا مندی کے بغیر کسی بھی کئے گئے فیصلے کا ذمہ دار متعلقہ افسران ہوں گے اور فیڈریشن دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر تمام تر سازش کو پریس کانفرنس کے ذریعے افشاں کرے گے اور آئندہ کا سخت لائحہ طے کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert