سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لانے والی گاڑی پر حملہ، سیکورٹی فورسز کی تلاش شروع


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے پی ڈی ایم اے کی مشینر ی کوئٹہ لانے والی گاڑی پر حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو سوراب کے علاقے خالق آباد میں زہری کراس اور زیرو پوائنٹ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے پی ڈی ایم اے کے دو ڈوز رکوئٹہ لیکر آنے والے ٹرک کو روک اس کے ٹائر فائرنگ کرکے برسٹ کردئیے جس سے گاڑی موقع پر ناکارہ ہوگئی ۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert