جنگی حالات میں قوانین نرم کیے جاتے ہیں، حکومت پاک ایران بارڈر کھول کر عوام کو سستا تیل فراہم کرے، مولانا عبدالواسع


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جنگی حالات میں قوانین نرم کیے جاتے ہیں، لہٰذا حکومت پاک ایران بارڈر کھولے،بلوچستان کو ایران سے سستا تیل فراہم کر کے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جے یو آئی کی تجویز ہے کہ ایران بارڈر سے سستا تیل صرف صوبے نہیں بلکہ پورے ملک کو فراہم کیا جائے،عوام کو ریلیف دینے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر فوری سبسڈی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گیا ہے،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے اور ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگے تیل کے باعث اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے،کسان پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہیں جبکہ مہنگے ڈیزل نے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے ایک ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی مشکلات مزید سنگین ہو جائیں گی اور معاشی بحران شدت اختیار کر جائے

WhatsApp
Get Alert