مہنگا پیٹرول فروخت کرنیوالے منی پیٹرول پمپس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور تحصیلداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے منی پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اور زائد نرخوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

WhatsApp
Get Alert