مارکیٹس 8 بجے، ہوٹل اور شادی ہال 10 بجے بند ہوں گے، تیل کا کاروبار کرنیوالوں کو چیک پوسٹوں پر تنگ نہیں کیا جائیگا، سی ایم ہاﺅس میں بھرتیاں روک دیں، گاڑیاں نیلام کرکے الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کسٹم کا کام نہیں کریگی چیک پوسٹوں پر عوام کو تنگ کرنے نہیں دینگے، بلوچستان حکومت کے ریلیف پیکیج کے تحت مارکیٹس 8 بجے، ہوٹل اور شادی ہال 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیٹرولیم کے شعبے کو ریگولر رائز کرہے ہیں، آئل کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو کسی چیک پوسٹ پر پولیس کی جانب سے تنگ نہیں کیا جائے گا، پولیس صرف دہشت گردی کے روک تھام کیلئے چیکنگ کرے گی، پولیس کی جانب سے چیک پوسٹس پر لوگوں کو تنگ کرنے کا رویہ کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے گا، تاجر برادری کے تعاون سے کوئٹہ میں کاروبار کے اوقات کار طے کریں گے، اب دکانیں صرف رات 8 بجے تک کھلیں گی، ریسٹورینٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، مارکیٹوں کے اوقات کار سے متعلق تاجر برادری کو آن بورڈ رکھیں گے، ہم نے توانائی بچت کے اقدامات سے اب تک ایک ارب 40 کروڑ روپے کی بچت کی ہے، ہم وزیراعلیٰ ہاﺅس کی تمام گاڑیوں کی نیلامی کرکے الیکٹرک گاڑیاں خریدیں گے، ہم نے سی ایم ہاﺅس میں 400 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں، بچت کے اقدامات اپنے گھر سے شروع کیے، باقی محکموں کیلئے بھی بچت پلان بنارہے ہیں۔
