مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی وکٹ اڑا لی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی پی 170واپڈٹاون میں تحریک انصاف کےچیئرمین یونین کونسل 255میاں خرم سعیدنےتحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرلی.مسلم لیگ ن کےارکان قومی اسمبلی رانامبشراقبال،وحیدعالم خان،میاں عمران جاوید،بی بی وڈیری سمیت دیگرموجود،سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹاگیا۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق واپڈا ٹاؤن170 مسلم لیگ ن کے دفترمیں منعقدہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ خرم سعید کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جعلی تبدیلی کے دھوکے کو پہچان چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ تبدیلی کے نام پر ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیا، ایم این اے وحیدعالم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اور لوگ بھی اب واپس مسلم لیگ ن میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تقریب میں ساجد گیلانی، عمیر خان، حسنین خان، میاں طلعت فاروق، رائے خضر، اعظم چغتائی، اشرف جلال، سجاد حسین، ملک ارشد، میاں طاہر، ڈاکٹر لیاقت، حاجی اسلم گجر، ارشد گجر، علی گجر، نصیر احمد، ملک منشا کھوکھر سمیت دیگر موجود تھے۔