شنیرا اکرم کی پاکستانی ملبوسات میں خوبصورت تصاویر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے روایتی ملبوسات میں اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بار پھر پاکستان سےاپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ نارنجی اور ہرے رنگ کی قمیص شلوار پہنے گارڈن میں کھڑی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا کہ’ پاکستان کی سردیاں گارڈن میں‘۔

شنیرا نے اپنی دوسری پوسٹ میں شادی کی تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ خوبصورت شرارہ پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)


جبکہ انہوں نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں اپنی جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں انہیں نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شنیرااکرم کی ان تصاویر کی بہت تعریف کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔