حلیمہ سلطان 100خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں نامزد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اِسرا بیلگیچ کا نام 2021 کے 100 خوبصورت چہروں کی نامزدگیوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
ٹی سی کینڈلر، جس نے سال کے 100 سب سے خوبصورت چہروں کی سالانہ آزاد ناقدین کی فہرست بنائی ہے، سال2021 کے خوبصورت ترین چہروں کی نامزدگیوں کا اپنے انسٹاگرام پیج پر اعلان کیا ہے۔ٹی سی کینڈلر نے اپنے انسٹا گرام پیج پر تُرک اداکارہ اسرابیلگیچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’یہ2021 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیےآفیشلی نامزد ہیں‘۔
View this post on Instagram
کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ان تمام خوبصورت خواتین کو 2021 کے چہروں میں نامزد ہونے پر بہت مبارک ہو‘۔
اب ووٹنگ کا عمل ہوگا جو اس بات کا تعین کرے گا کہ نامزد چہروں میں سے کامیاب کون ہوتاہے۔