سرمایہ کار ہوجائیں ہوشیار! ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کے نئے نرخ سامنے آگئے؛ تفصیل جانیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق امریکی ڈالر سمیت دیگر بڑی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ 280.15 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یورو کی قیمت 321.42 روپے خرید اور 327.42 روپے فروخت پر برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 368.79 روپے سے بڑھ کر 374.04 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دیگر کرنسیوں میں سعودی ریال 74.40 روپے خرید اور 75.55 روپے فروخت، یو اے ای درہم 75.95 روپے خرید اور 77.25 روپے فروخت میں دستیاب ہے۔
کینیڈین ڈالر 198.02 سے 204.50 روپے جبکہ آسٹریلین ڈالر 188.78 سے 193.77 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے۔ چینی یوآن 36.45 روپے خرید اور 37.55 روپے فروخت پر موجود ہے جبکہ جاپانی ین 1.72 سے 1.81 روپے کے درمیان دستیاب ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے خرید اور 279.50 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔ یورو 321.84 سے بڑھ کر 322.42 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 369.11 سے 369.77 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے۔
انٹربینک میں سعودی ریال 74.33 سے 74.46 روپے، یو اے ای درہم 35.60 سے 35.66 روپے، سوئس فرانک 349.41 سے 350.03 روپے اور سنگاپور ڈالر 217.09 سے 217.48 روپے کے درمیان موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی معاشی صورتحال کے باعث کرنسی مارکیٹ میں معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert