سابقہ گرل فرینڈز، کترینہ کیف اور لولیا وینچر نے سلمان خان کی سالگرہ کیسے منائی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری کے سلمان خان عرف سلو بھائی آج اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔سلمان خان کی اپنی بھانجی کے ہمراہ کاٹے گئے کیک کی ویڈیوز سمیت اُن کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، اس بار سلمان خان کی سالگرہ پر متعدد حلقوں کی خاص نظریں جمی تھیں کیوں کہ گزشتہ روز اُنہیں سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

اس حادثے کے باوجود سلمان خان نے رو بہ صحت ہونے کے بعد دوبارہ عام روٹین کی طرح ناصرف میڈیا کو تصویریں بنانےدیں بلکہ کیک بھی کاٹا۔

سلمان خان کو اُن کی نو بیاہتا سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہمیشہ یونہی چمکتے رہنے کی دعا دی ہے۔

دوسری جانب سلمان خان کی ایک اور سابقہ گرل فرینڈ لولیا وینچر کی جانب سے باقاعدہ اُن کی سالگرہ میں شرکت کی گئی ہے۔

کیک کاٹتے ہوئے کی وائرل ہونے والی سلمان خان کی ویڈیو میں اُن کے پیچھے لولیا وینچر کو بھی کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔


واضح رہے کہ لولیا وینچر سلمان خان کی وہ گرل فرینڈ ہیں جن سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان خان اور لولیا وینچر کی شادی کے کارڈ تک تقسیم کیے جا چکے تھے۔بعد ازاں نامعلوم وجوہات کے سبب یہ شادی منسوخ کر دی گئی تھی۔