ایران کے شہر عسلویہ کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ

تہران(قدرت روزنامہ)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے پیر کے روز ایران کے سب سے بڑے عسلویہ پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا جسے انہوں نے تہران کے لیے ایک بڑا معاشی دھچکا قرار دیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق عسلوئیہ میں واقع ساؤتھ پارس پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عسلویہ کو بجلی، پانی اور آکسیجن فراہم کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عسلویہ کے تمام پیٹروکیمیکل یونٹس کی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے بوشہر کے نائب گورنر کے حوالے سے بتایا کہ عسلویہ میں پیٹروکیمیکلز کے پیداواری یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
