قلعہ عبداللہ ۔ آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نورک سلیمان خیل لوئ کلی میں قبائلی رہنماء ماسٹر حاجی عبدالواسع کے گھر پر بجلی گری، جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے بشیر احمد اور نواسے زبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں محمد شفیع عرف پپئی ماما شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔#

WhatsApp
Get Alert