اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں بھی زیر سماعت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج سماعت مقرر ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی متفرق درخواستیں بھی زیر غور آئیں گی۔
بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی سے وکیل کی ملاقات کرانے کی متفرق درخواست آج مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے پیش ہوں گی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی سربراہی میں سماعت 12 بجے ہوگی۔ گزشتہ روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

WhatsApp
Get Alert