ہم واحد مسلمان ملک ہیں جس نے ایران پر حملے کی مذمت کی، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کے وقت وہ سعودی عرب میں موجود تھے، اور اس دوران انہوں نے مدینہ منورہ سے ہی ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، تحمل اور سفارتی حل کو ترجیح دی ہے اور کسی بھی جارحیت یا اشتعال انگیزی کی مذمت کی ہے۔
