وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا امریکہ اور ایران کے مابین سیز فائر پر قومی قیادت، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا امریکہ اور ایران کے مابین سیز فائر پر قومی قیادت، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے كها كه پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔پاکستان کی مدبرانہ قومی قیادت نے ملک کی سفارتی ساکھ کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور بروقت اقدامات نے پورے خطے کو ایک ممکنہ بڑی تباہی سے محفوظ رکھا۔پاکستان کی متوازن اور فعال سفارت کاری نے عالمی برادری کو ایک مثبت پیغام دیا کہ امن ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متوازن اور فعال سفارت کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی یہ کامیابی مستقل قیام امن کی جانب ایک اہم سنگ میل ہےان کوششوں کے نتیجے میں جلد مکمل جنگ بندی اور پائیدار امن کی امید ہے۔انهوں نے مزيد كها كه یہ کامیابی پاکستان کے مؤثر بیانیے، دانشمندانہ فیصلوں اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جسے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل رہے گا ۔خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تقلید مثال بن چکی ہیں۔پاکستان نے عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو بڑے تصادم سے بچانے میں اپنا حصہ ڈالا۔انشاءاللہ پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کاوشیں مستقبل میں بھی تنازعات کے پُرامن حل کی راہ ہموار کریں گی۔
