لاہور میں اومیکرون کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں اومیکرون کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا۔ کورونا کے نئے ویرینٹ کے شکار نوجوان کی عمر 23 سال جبکہ اس کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون لاہور بھی پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وائرس کی نئی قسم کا شکار پہلا مشتبہ مریض سامنے آ گیا ہے۔
بتایا گیا ہے وائرس کے شکار نوجوان کی عمر 23 سال ہے جبکہ اس کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس زدہ شخص کا تعلق بہار کالونی سے بتایا گیا ہے جسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ وائرس کے شکار نوجوان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس نے حال ہی میں کسی بھی بیرون ملک کا سفر نہیں کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے 12 سیمپلز کا مشاہدہ کیا گیا جس میں سے ایک میں امیکرون کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مشتبہ مریض کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور میں امیکرون کے مشتبہ مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں، صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔

Recent Posts

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

7 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

18 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

29 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

35 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

45 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

49 mins ago